ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ایران میں بم دھماکوں کے شبہ میں 41افراد گرفتار

ایران میں بم دھماکوں کے شبہ میں 41افراد گرفتار

Sun, 11 Jun 2017 16:51:12  SO Admin   S.O. News Service

انقرہ،10جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایرانی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے گذشتہ دنوں تہران میں ہونے والے دہرے بم حملوں میں ملوث ہونے کے شبے میں 41 مشتبہ شدت پسندوں کوحراست میں لیا ہے۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے وزار داخلہ کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مشتبہ افراد کے اہل خانہ کے باہمی تعاون سے ملک کے مختلف صوبوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث 41افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور اہم دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔قبل ازیں ایرانی ٹی وی نے انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ تہران میں گذشتہ بدھ کو ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبے میں دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ انٹیلی جنس حکام نے مغربی ایران کے کرمان شاہ شہر میں دہشت گردوں کے متعدد سیل کا پتا چلا کران کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔
میزان آن لائن ویب سائیٹ کے مطابق تہران میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں جنوبی ضلع فارس سے
سات افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ بدھ کو ایرانی دارالحکومت تہران میں پارلیمنٹ ہاؤس اور آیت اللہ خمینی کے مزار کے باہر ہونے والے دھماکوں میں کم سے کم 17افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
 


Share: